• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک، 30 ہزار کی فہرست موبائل فون کمپنیوں کو ارسال

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 9ہزار نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کر دی ہیں ، اب تک 30ہزار نان فائلر کی فہرست موبائل فون کمپنیوں کو ارسال کی جاچکی ہے جن میں 9ہزار کی سم بلاک کر دی گئی ہیں، تمام 5لاکھ 6ہزار 671نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کےلیے کارروائی جاری رہیگی ، ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار نان فائلرز کی فہرست موبائل فون کمپنیوں کو فراہم کی جارہی ہے ،بیجز میں موبائل فون سمز بلاک کی جائینگی ، ایف بی آر ہر صورت تمام 5لاکھ 6ہزار 671نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کےلیے کارروائی جاری رکھے گا، پی ٹی اے نے ابتداء میں موبائل فون سمز بلاک کرنے کے معاملے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا لیکن ایف بی آر نے انکم ٹیکس کے سیکشن 114بی کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے نان فائلرز کی سم بلا ک کرنے کا آغاز کر دیاہے اور براہ راست ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید