• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینا ملک خطرناک حادثے سے بچ گئیں لیکن تنقید کی زد میں آگئیں


پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک کو سستی شہرت حاصل کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ویڈیو شدید تنقید کی زد میں آگئی۔

شادی اور پھر طلاق کے بعد اسکرین سے دور رہنے والی اداکارہ ان دنوں نجی چینل کے لیے ٹریول شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

اداکارہ و میزبان کے مذکورہ پروگرام کی حالیہ قسط سے ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہیں ہنزہ کے مختلف علاقوں کی سیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وینا ملک ہنزہ کے مشہور حسینی سسپنشن برج پر موجود ہیں اسے پار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ اچانک پیر پھسلنے سے گر جاتی ہیں اور سخت جدو جہد کے بعد دوبارہ کھڑے ہونے اور پُل پر کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بننے کے بعد صارفین نے سخت تنقیدوں کے نشتر اداکارہ و میزبان پر برسانا شروع کردیئے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق وینا ملک اچانک سے نہیں گریں بلکہ یہ سب پہلے سے طے تھا۔ بعض صارفین کے مطابق اداکارہ اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں۔

ایک صارف کے مطابق اگر اداکارہ اچانک گریں ہیں تو کیمرہ مین ان کی مدد کرنے کے بجائے ویڈیو ریکارڈ کرنے میں کیوں مصروف رہا جبکہ ایک اور صارف کے مطابق یہ ویوز حاصل کرنے کا سستا طریقہ ہے، چاہتے تو ایڈیٹ بھی کر سکتے تھے، لیکن ویوز کے لیے ان مناظر کو پروگرام میں شامل کیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید