• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں، کشکول توڑ دیا ہے، اس کشکول سے ہم کہیں کے نہیں رہیں گے۔

ابوظبی میں آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری پر راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ میں آئی ٹی کے شعبے کیلئے سود مند اقدامات کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوشش ہے پاکستان میں بھی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے مکمل ہو، یو اے ای کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روز کے دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔

اماراتی نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید