• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریپر ایم سی اسٹین کی پوسٹ نے پرستاروں کو پریشان کر دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ریپر اور بگ باس 16 کے ونر ایم سی اسٹین کی جانب سے جمعہ کی صبح اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کیے گئے ایک کریپٹک نوٹ نے انکے پرستاروں کو حیران و پریشان کردیا۔ 

اس نوٹ میں انھوں نے تحریر کیا، یا اللّٰہ بس موت دیدے۔  بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونا سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ایم سی اسٹین کی جانب سے یہ کوئی پہلا پریشان کن نوٹ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی وہ اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایسا کرچکے ہیں۔ 

گزشتہ ماہ اپریل میں انکے پرستار اس وقت فکر مند ہوئے جب انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک حیران کن پیغام شیئر کرتے ہوئے ریپنگ کے شعبے کو ترک کرنے کا اشارہ دیا اور لکھا، میں ریپنگ کو چھوڑ رہا ہوں۔ تاہم بعد میں انھوں نے اسے ڈیلیٹ کر دیا۔ 

واضح رہے کہ ایم سی اسٹین نے خود کو بھارتی ہپ ہوپ سین میں ایک پاور ہاؤس کے طور پر خاصہ مستحکم کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ انکی فین فالوونگ بہت زیادہ ہے۔ تاہم انکی یہ شہرت اس وقت اور بڑھ گئی جب انھوں نے بگ باس 16 میں کامیابی حاصل کی۔ 

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے اس شو میں شیو ٹھاکرے، شالین بھانوٹ اور پریا چھاہڑ چوہدری بھی انکے ساتھ شامل تھیں۔

جہاں تک کام کا تعلق ہے تو ایم سی اسٹین نے بالی ووڈ میں علیزے اگنی ہوتری کی فیچر فلم (فیری) میں بطور بلے بیک اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے، جبکہ انکی تازہ ترین میوزیکل کاوش نمب ہے جو کہ اس برس 8 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید