• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی شخصیت عجز و انکسار کا نمونہ ہے، فل سالٹ

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ 

گزشتہ برس تین کامیاب فلموں سے فلم بینوں کو اچھی تفریح فراہم کرنے والے کنگ خان ان دنوں اپنا زیادہ وقت انڈین پریمیئر لیگ سے لطف اندوز ہونے میں گزار رہے ہیں اور اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے میچوں میں وہ مستقل نظر آتے ہیں۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فل سالٹ نے بالی ووڈ سپر اسٹار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انکی شخصیت عجز و انکسار کا نمونہ ہے۔

انگلش انٹر نیشنل کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہر وقت توانا نظر آتے ہیں اور شاندار انسان ہیں۔ 

27 فل سالٹ کے مطابق اگر آپ ان سے ملیں تو آپکو قطعی یہ نہیں لگے گا کہ وہ اتنے بڑے اسٹار ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ عاجزانہ طعبیت کے مالک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار حقیقی طور پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز  کے پلیئرز پر کافی سرمایہ کاری کرتے ہیں تاکہ وہ اچھا پرفارم کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید