• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارمیسی کالجز ایسوسی ایشن کابینہ میں توسیع

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا فارمیسی کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار محمد نے کابینہ میں توسیع کردی، کابینہ سالانہ امتحانات کیلنڈر کے اجرا، بروقت امتحانات کے انعقاد سمیت طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوششیں اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گی۔ اس ضمن میں اجلاس میں فارمیسی کالجز ایسوسی ایشن صدر ڈاکٹر نثار محمد اور بی او جی چیئرمین ڈاکٹر اقبال نے کابینہ میں توسیع کی منظوری دی جس کے تحت نائب صدر سیفور شاہ، جنرل سیکرٹری محمد آصف، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر نوید، جائنٹ سیکرٹری ابرار ودیگر شامل ہیں۔
پشاور سے مزید