• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہریلے مچھروں کی بھر مار ، انسانی زندگیاں اجیرن

پشاور( وقائع نگار) گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد زہریلے مچھروں کی بھر مار نے انسانی زندگیاں اجیرن کردی ہیں زہریلے مچھروں کے کاٹنے سے ہزاروں افراد جن میں ضعیف العمر افراد،مرد و خواتین اور بچے شامل ہیں مختلف امراض کا شکار ہو گئے ہیں محکمہ صحت اور محکمہ بلدیات کی مسلسل خاموشی نے اُلجھن پیدا کر دی ہے نہ ہوائی سپرے ہو سکا نہ بلدیاتی ملازمین کے ذریعہ گلی کوچوں میں کیڑے مار ادویات کی سپرے ہو سکی اور نہ ہی کوڑا کرکٹ کی صفائی کا نظام بہتر ہو سکا ان خیالات کا اظہار لپروسی ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر سرجن محمد عارف خان ایک بیان میں کیا۔
پشاور سے مزید