• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو فائل
فوٹو فائل

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر مغل کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

 عامر مغل کی ضمانت کیپٹل ڈویلمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، پولیس اہلکاروں کو دھمکی دینے کے کیس میں ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کےجج طاہر عباس سپرا نے 3 صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ عامر مغل پر راڈ رکھنے، دیگر کارکنان کے ہمراہ پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کا الزام تھا، ان پر پولیس کی جانب فائرنگ کرنے کا بھی الزام تھا، عامر مغل کے خلاف زخمی کرنے، فائرنگ یا راڈ رکھنے کا ثبوت منظر عام پر نہیں آیا، انہیں جائے وقوعہ سے گرفتار کیا لیکن کوئی راڈ برآمد نہیں ہوئی۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ عامر مغل کینسر کے مریض ہیں، روزمرہ کی بنیاد پر علاج کروارہے ہیں، عامر مغل کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کے موقع پر مزاحمت کرنے پر انسداد دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں علاقہ مجسٹریٹ محمد سجاد کی مدعیت میں 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما عامر مغل کو نامزد کیا گیا تھا جنہیں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید