• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گولڈ میڈلسٹ انجینئر کے قتل کا ملزم عدالت سے فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گولڈ میڈلسٹ نوجوان انجینئر اتقاء معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔سٹی کورٹ لاک جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ، پولیس کے مطابق جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی تعداد مکمل تھی، پولیس نے فرار کا مقدمہ کانسٹیبل اشتیاق کیخلاف درج کرلیا، ملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ملزم کو گزشتہ روز جیل سے پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا جہاں ملزم کو آخری بار 4 بجکر 10 منٹ پر عدالت سے سٹی کورٹ لاک اپ جاتے دیکھا گیا اور سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہوگیا۔پولیس کے مطابق سٹی کورٹ سے جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی تعداد مکمل تھی مگر جیل پہنچ کر گنتی میں ایک قیدی کم پایا گیا۔پولیس نے ملزم کے فرار کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں کانسٹیبل اشتیاق احمد کے خلاف درج کرلیا۔پولیس کے مطابق اتقاء معین کو چند روز قبل موٹرسائیکل چھیننے کے دوران قتل کردیاگیا تھا جس کے بعد ایس آئی یو پولیس نے ملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید