• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین محقق ہی کامیاب طبیب ثابت ہوتا ہے‘ ڈاکٹر مرتضیٰ نجابت علی

پشاور ( جنگ نیوز)پشاور یونیورسٹی باڑہ گلی کیمپس میں تحقیق کی ترویج کے حوالے سے نجی طبی ادارے کی چھٹی قومی تحقیق کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ جو دو دن رہے گی۔ افتتاح معروف محقق ڈاکٹر مرتضی نجابت علی نے کیاجس میں طلباء وطالبات میں پوسٹر اور پیپر پریزنٹیشنز کے مقابلے ہوئے وہیں پر تحقیق کی اہمیت پربھی روشنی ڈالی گئی۔ ڈاکٹر مرتضی نجابت علی، پروفیسر ڈاکٹر مختیار زمان ، سی ای او لیڈی ریڈنگ ہسپتال جنید سرفراز ، ڈاکٹر جوہر ، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر افتخار قیوم، پروفیسر ڈاکٹر ایاز ایوب، میاں مسرور اور سٹوڈنٹس ریسرچ سوسائٹی کی صدر سیدہ عائشہ حسین نے کہا کہ بہترین محقق ہی کامیاب طبیب ثابت ہوتا ہے ۔طلبا ء میں تحقیق کی ترویج ہی پاکستان کی معاشی ترقی میں حرف اول ثابت ہوگی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مختیار زمان نے تحقیق کو پوسٹ گریجویٹ کی طرح انڈر گریجویٹ تعلیم کا لازمی جزو بنانے کے لئے حکومتی کوششوں پر زور دیا۔ کانفرنس میں پشاور کے چار سو سے زائد طلباء و طالبات شریک ہیں۔
پشاور سے مزید