• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلعت حسین ہمارے لیے اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے، روبینہ اشرف

روبینہ اشرف: فوٹو فائل
روبینہ اشرف: فوٹو فائل

پاکستان ٹی وی ڈراموں کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ طلعت حسین ہمارے لیے اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے، وہ ہمارے بہت پیارے دوست تھے۔

اپنے بیان میں روبینہ اشرف نے کہا کہ طلعت حسین  مینٹور تھے، پہلی بار کام کیا ان کے مقابل کھڑے ہو کر، جب جب ان کے ساتھ کھڑے ہو کر کام کیا وہ تجربہ بیان نہیں کر سکتی۔

روبینہ اشرف نے مزید کہا کہ طلعت حسین جس طرح بولتے تھے تاثرات دیتے تھے، ایسے لوگوں کا کام دیکھ کر سیکھا جاتا ہے۔ آن لائن ہی سہی ہم چاہتے ہیں نئے آنے والوں کو ان کا کام دکھا سکیں، انہیں سکھا سکیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید