• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپورٹس کمپلیکس کی تزئیں وآرائش کے آخری مراحل

لاہور(خبرنگار)سمن آباد میں قائم پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ملکیتی سپورٹس کمپلیکس کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر سپورٹس کمپلیکس کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی کا کام گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا تاکہ سمن آباد کے مکینوں کو بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سوئمنگ پول اور سکواش کے کھیلوں کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شائقین کی سہولت کیلئے ایروبکس سکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید