• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا عالمی عدالت کے فیصلے کو نہ ماننا عالمی جرم،سنی تحریک

لاہور (خبرنگار) سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی عدالت کے فیصلے کو ماننے سے انکار کرکے عالمی جرم کیا ہے فوری طور پر اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی ہر ممکن اقدامات کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نےٹاؤن شپ میںہونے والی شان مصطفی و لبیک اقصیٰ کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مفتی رمضان سیالوی، غلام محی الدین جلالی ، شیخ محمد نواز قادری،محمد طاہر علی خان، اخترخان نیازی، محمد ارشاد خان نیازی، مختار احمد قادری، طاھر علی لودھی ،حامدرضا چشتی، علامہ شبیر احمد فاروقی، شفیقاحمدناطق سمیت کارکنان سمیت شرکا کانفرنس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
لاہور سے مزید