• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانامبشر کی کھلی کچہری ،ترقیاتی منصوبوں پرکام شروع کرنیکی ہدایت

لاہور،کاہنہ (نیوزرپورٹر،نامہ نگار)رانا مبشر اقبال نےرمضان مستانہ کے ڈیرہ کاہنہ میں کھلی کچہری لگائی ۔ ارکان صوبائی اسمبلی رانا راشد منہاس ، بی بی وڈیری ،چوھدری نواز اور میاں عمران جاوید بھی موجود تھے ارکان صوبائی اسمبلی رانا راشد منہاس بی بی وڈیری چوھدری نواز میاں عمران جاوید کے علاوہ سابق ناظم رمضان مستانہ میڈیا کوآرڈینٹر سید مسعود احمد شاہ صاحبزادہ یونس عدیل سید بلال احمد شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رانا مبشر اقبال نے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی ۔ رانا مبشر اقبال اور رانا راشد منہاس نے کہا کہ حلقے کی گلیوں اور سیوریج سسٹم مرمت و بحالی بجلی ادویات سمیت تمام بینادی سہولتیں آپکے گھر دہلیز پر فراھم کی جائیں گی ۔
لاہور سے مزید