• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہربنس پورہ :جیل سے رہاہونیوالا مخالفین کی فائرنگ سے قتل

لاہور ٟ(کر ائم رپو رٹر)ہربنس پورہ کے علاقہ گلشن پارک روڈسبزواری دربار کے قر یب45سا لہ وحیدبٹ کوقتل کردیاگیا ۔ وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ موجود تھا اس کے مخالفین نے اس کوگھیرے میں لے لیا ،اورفائرنگ کردی ، اس کوفو ری طو ر پر ہسپتا ل پہنچا یا گیا جہا ں پر و ہ دم تو ڑ گیا ۔ وحیدبٹ قتل کے مقدمات میں جیل سے رہا ہوکرکرآیاتھا ، اس پرقتل اقدام قتل ،دہشت گردی، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات تھے وحید بٹ پہلے متعدد قتل کے کیسوں میں کئی بارجیل جاچکاہے ۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتا یا کہ فا ئر نگ اشرف عرف کوڈواورنا معلوم شوٹرز نے نے کی ، وحید بٹ نے اشرف پرمقدمہ درج کر وایا ہوا تھا ، مقتول کو18فائر لگے ۔
لاہور سے مزید