• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر اِن لینڈ ریونیو آفیسر عارف جاوید کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین اور سیکرٹری ریونیو ڈویژن ملک امجد زبیر ٹوانہ کی منظوری سے25مئی کو ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ملتان ریجنل ٹیکس آفس کے اِن لینڈ ریونیو افسر عارف جاوید کو الزامات ثابت ہونے پر سول سرونٹس ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020ء کے تحت انکوائری افسر ممبر ایڈمنسٹریشن ایچ آر نے جبری ریٹائرمنٹ کی انتہائی سزا سنا دی۔ اُنہیں سول سرونٹس اپیلز رول 1977ء کے مطابق 30دن کے اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہو گا۔ 4جنوری 2024ء کو اُنہیں الزامات پر مبنی چارج شیٹ دی گئی۔ ملزم افسر یونٹ آفیسر ود ہولڈنگ یونٹ ٹو ملتان چارج شیٹ کا جواب دینے میں ناکام رہا۔ ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو ود ہولڈنگ ٹیکس رینج ملتان نے اُنہیں ایک کمپنی کے کیس میں قصور وار پایا۔ ذوالفقار علی ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کو انکوائری افسر 4جنوری 2024ء کو مقرر کیا گیا۔ انکوائری افسر نے اُن کو کمپلسری ریٹائرمنٹ کی میجر پنالٹی لگانے کی سفارش کی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق عارف جاوید کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس کا اُنہوں نے 16اپریل 2024ء کو جواب دیا اور ذاتی شنوائی کی درخواست کی۔ 17مئی 2024ء کو انہیں بالمشافہ سنا گیا۔ اے ڈی سی آئی آر ملتان نے سماعت کے دوران متنازع آرڈر پاس کرنے کا اعتراف کیا۔ ممبر ایڈمنسٹریشن ایف بی آر بلال احمد نے انکوائری افسر کی سفارشات منظور کرتے ہوئے عارف جاوید آئی آر او ریجنل ٹیکس آفس ملتان کو جبری ریٹائرمنٹ کا حکم سنادیا۔
اہم خبریں سے مزید