• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گزشتہ سال 14 اگست کو لاپتہ ہوئی بچی بازیاب، اغواء کار گرفتار

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی میں گزشتہ برس 14 اگست کو نمائش چورنگی سے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی عائشہ مل گئی۔

بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ 10 ماہ بہت اذیت میں گزرے، بچی کی تلاش میں ایسا کوئی ادارہ نہیں جہاں نہیں گئی، عائشہ کا والد بیٹی کے انتظار میں بیمار ہو کر اسپتال میں داخل ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بچی سرجانی میں میاں بیوی کے پاس تھی، بچی کی خراب حالت دیکھ کر پڑوسی مذکورہ میاں بیوی سے یہ بچی لے کر اپنے گھر میں پرورش کرنے لگا۔

سوشل میڈیا کے ذریعے عبدالمعیز کو پتہ چلا کہ بچی کے ماں باپ کوئی اور ہیں، بچی کے اغواء میں ملوث میاں بیوی کو پولیس نے سرجانی ٹاؤن سے گرفتار کر لیا۔

بچی کو 4 ماہ تک پالنے والے عبدالمعیز نے بتایا کہ بچی سرجانی ٹاؤن میں سمیر اور سیما نامی میاں بیوی کے پاس تھی، جنہوں نے بچی کو بیٹی ظاہر کیا ہوا تھا، بچی کی خراب حالت دیکھ کر انہوں نے بچی پالنے کے لیے مانگی تھی، سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ بچی سمیر اور سیما کی نہیں ہے بلکہ یہ تو 14 اگست سے لاپتہ ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میاں بیوِی سمیر اور سیما کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جائے گی۔

والدہ کے حوالے کرتے وقت عائشہ کو 4 ماہ پالنے والی فیملی اسے گلے لگا کر روتی رہی۔

قومی خبریں سے مزید