• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈنگ بند: وی سی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی ــــ فائل فوٹو
فیصل آباد زرعی یونیورسٹی ــــ فائل فوٹو

وائس چانسلر فیصل آباد زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے صوبائی یونیورسٹیز کی فنڈنگ بند کرنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ڈاکٹر اقرار احمد نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہائر ایجوکشن کمیشن نے صرف وفاقی یونیورسٹیز کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے.

اُنہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی کا 35 فیصد بجٹ کم ہو گیا ہے، فنڈنگ کم ہونے سے زرعی ریسرچ اور کانفرنسز متاثر ہوں گی، فنڈ کم ہونے سے دوسری یونیورسٹیز زیادہ متاثر ہو رہی ہیں، ایچ ای سی ابھی تک پاکستان میں 150 یونیورسٹیز کو فنڈنگ کرتا آ رہا تھا۔

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹیز بند ہوئیں تو غریب کے بچے اعلیٰ تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ نگراں حکومت کے دور میں ایچ ای سی کی نئی پالیسی کی منظوری ہوئی لہٰذا اب منتخب حکومت کو اس فیصلے کا نوٹس لے کر اس پر نظرِ ثانی کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید