قائم قام صدر یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
اسلام آباد سے اپنے بیان میں قائم قام صدر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کےلیے نواز شریف کے ساتھ مل کر كام کریں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی ملکی جمہوریت کےلیے نمایاں خدمات ہیں۔
قائم قام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے میاں نواز شریف کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔