• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں کی محنت اور لگن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا‘ جہان بخت

پشاور (لیڈی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کےوائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کہا ہےکہ ہمیں اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے جنہوں نے انتھک محنت اور لگن سے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ ایک اہم دن ہے ہم پاکستانی عوام کی جانوں کے تحفظ کے لئے پاک فوج کے شہدا کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وطن کے ایک ایک انچ کے محافظ یہ جوان اپنے لہو کا نذرانہ دے کر اس ملک کی سرحدوں کو مضبوط اور محفوظ بنارہے ہیں چنانچہ پوری پاکستانی قوم ان کے احسانات کی مقروض اور ان کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں پر تاقیامت شکر گزار رہیں گی۔ پاک فوج نے اپنی مہارت کی بدولت حربی تاریخ میں اپنا ایک الگ مقام پیدا کیا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس کونسلنگ، پلیسمینٹ اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ میں یوم تکبیر 28 مئی 2024 کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کیااس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل، رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس کونسلنگ، پلیسمینٹ اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر انور علی شاد سمیت فیکلٹی ممبران ، انتظامی آفسران اور طلباء نے شرکت کی۔چئیرمین شعبہ اسلامیات و پاک سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر نعیم بادشاہ بخاری نے تلاوت کلام پاک کے بعد یوم تکبیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی
پشاور سے مزید