• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر پر امن پنجاب رکشہ ڈرائیور یونین کی تقریب، کیک کاٹا گیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) امن پنجاب رکشہ ڈرائیور یونین کے مرکزی صدر محمد سعید کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے موقع پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے چاغی میں ایٹمی دھماکے کرنے پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں دفتر سمیجہ آباد میں تقریب ہوئی ، اس موقع پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ،محمد سعید ، چوہدری زاہد مسعود، ملک محمد شہباز، رانا عمر گل، توفیق شہزاد عرف ٹونی شاہ نے یوم تکبیر کاکیک کاٹا اور ملک و قوم کی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی ۔
ملتان سے مزید