• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28مئی تاریخ کا روش اور یادگار دن،سیاسی و مذہبی قائدین

لاہور ( نمائندہ خصوصی ، نیوز رپورٹر، خصو صی رپورٹر،خبرنگار، اپنے نامہ نگارسے،جنرل رپورٹر ،کورٹ رپورٹر) جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی ،مولانا شکیل الرحمٰن ناصر ، مولانا حافظ عبد الوحید روپڑی نے یوم تکبیر کے حوالے سے طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اختلافات کو ختم کر کے وطن عزیز کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنی چاہیے دشمن ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے ،جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا روشن اور یادگار دن ہے ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ 28مئی کےدن میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پاکستانی قوم کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے۔ رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ہمارے ملک کی تاریخ کا روشن باب ہے۔ عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا معجزہ ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام تکبیر کارواں کا انعقاد کیا گیا، چوہدری محمد سرور، انجنئیر عادل خلیق، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی اوردیگر نے خطاب کیا۔ سابق نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار میاں جہانگیر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ثابت کیا کہ ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں ۔
لاہور سے مزید