• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی صحافیوں اور ڈائریکٹر فرنچ سنٹر کا لاہورپریس کلب کا دورہ

لاہور( جنرل رپورٹر ، اپنے نامہ نگار سے) بھارتی صحافیوں کے وفدنےلاہورپریس کلب کا دورہ کیا۔ سابق صدر چندی گڑھ پریس کلب اورسیکرٹری جنرل انڈین جرنلسٹ یونین بلوندرسنگھ جموں کی قیادت میں گیانی کیول سنگھ ، پروفیسر شام سنگھ ، ، پروفیسر راج وندر راہی ، میجر سنگھ ، پروفیسر سکھ جندر کور ، ڈاکٹر گرچرن سنگھ ، پرم جیت سنگھ، جگیر سنگھ ، بسنت کور ، ہرجیت کور، رنجیت سنگھ تالیوال اوردیگر وفد میں شامل تھے ۔ لاہورپریس کلب کے نائب صدر امجدعثمانی ، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اور محسن بلال نے مہمانوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا مہمانوں نے کلب میں موجود سہولیات کو سرا ہا۔ فرنچ سنٹر کے ڈائریکٹر فیبرائس ڈسڈائرنے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔ ۔ شیراز حسنات نے صحافیوں کی کیپسٹی بلڈنگ کے بارے ورکشاپس کے حوالے سے آگاہ کیا۔
لاہور سے مزید