• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی سہولت ملی ہوئی ہے: وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن ـــ فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن ـــ فائل فوٹو  

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی سہولت ملی ہوئی ہے،  ان کے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی 24 گھنٹے کے اندر تردید نہیں ہوئی۔

شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق وزیر اعظم کے خدشات غلط نہیں، میں نے کل وہ باتیں کیں جو بانی پی ٹی آئی کے منہ سے نکلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ہیں اُنہیں ملک کے خلاف لانچ کیا گیا۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ محکمۂ ایکسائز میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، گاڑیوں کی رجسٹریشن کا سب سے بڑا دفتر یہاں ہے، محکمۂ ایکسائز میں سارے کام بائیو میٹرک کے ذریعے ہوں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن سہولتیں بھی فراہم کر رہے ہیں کیونکہ شہریوں کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد سے  ماحول کو سازگار بنانا حکومت کافرض ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم جعل سازی کو روکنے کے لیے رکھا ہے، بائیومیٹرک رجسٹریشن کے لیے آن لائن بکنک بھی کروائی جا سکتی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ خواتین کے لیے مخصوص دفتر بنا رہے ہیں تاکہ ان کو بہتر ماحول مل سکے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نےکہا کہ شہری ٹیکس دیں تاکہ سرکار بہتر کام کر سکے۔

قومی خبریں سے مزید