• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یکم جون سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلے تک پہنچنے میں آئندہ 2 دن اہم ہیں، اوگرا کی سمری 31 مئی کو آئے گی جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

گزشتہ کمی کے بعد موجودہ قیمتیں

واضح رہے کہ 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے سستا  کیا تھا۔

اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 273 روپے 10پیسے اور ڈیزل کی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہے۔

لائٹ ڈیزل 161روپے17پیسے، مٹی کا تیل 173روپے 48 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

قومی خبریں سے مزید