• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تجاویز لی گئیں

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت بجٹ سے متعلق اجلاس میں  وفاقی، صوبائی سطح پر عوام کو ریلیف دینے سے متعلق اقدامات پر تجاویز لی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء، سیکریٹریز نے اپنے محکموں سے متعلق ممکنہ ریلیف اقدامات کی تجاویز پیش کیں، نواز شریف نے اپنے سیاسی و انتظامی تجربے کی بنیاد پر ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء مصدق ملک، اویس لغاری رانا تنویر حسین، عطا تارڑ، جام کمال، و دیگر شریک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید