• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش میں پاکستان کے خوشبو سے مہکتے باسمتی چاول متعارف کرانے کیلئے بریانی فیسٹیول کا انعقاد

رباط ( جنگ نیوز ) پاکستان کے مزیدار اور خوشبو سے مہکتے باسمتی چاول کو مراکش سمیت دیگر ممالک میں متعارف کرانے کے لئے مراکش میں پاکستان کے سفیر محمد سمیع نے سالانہ بریانی فیسٹیول خصوصی کا اہتمام کیا۔ سفیرپاکستان محمد سمیع کی رہائش گاہ پرمنعقدہ تقریب میںمیں 42 ممالک کے سفیروں کے علاوہ مراکش چیمبر آف کامرس کے صدور سمیت پاکستانی تاجروں کے وفد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں مہمانوں کی پاکستانی باسمتی چاول سے تیار کردہ ڈشوں کے علاوہ دیگر انواع و اقسام کے کھانوں سے تواضع کی گئی جسے انھوں نے بے حد پسند کیا۔پاکستانی سفیر ممحمد سمیع کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دنیا کو لذیذ پاکستانی باسمتی چاول سے بنے کھانوں سے متعارف کرانا چاہتے ہیں تاکہ ان کی فروخت سے وطن عزیز کو قیمتی زر مبادلہ مل سکے، ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں شریک سفیروں پاکستانی چاول سے بنے پکوانوں کو بے حد پسند کیا ہے اور چاول کی درآمد میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیسٹول کے ذریعے پاکستانی چاول اور دیگر مصنوعات کو فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے جبکہ پاکستانی باسمتی چاول، آم و دیگر پھلوں کے علاوہ میڈیکل اور اسپورٹس کی اشیا نے پہلے ہی دنیا بھر میں اپنے بہترین معیار کے سبب جھنڈے گاڑے ہوئے ہیں ۔تقریب میں چار برس قبل مراکش میں بریانی فیسٹیول شروع کرنے والے ایف پی سی سی آئی پاک مراکو بزنس کونسل کے چئیرمین اور مراکش کے اعزازی قونصل جنرل اشتیاق بیگ نے بھی 25 رکنی پاکستانی تاجروں کے وفد کے ہمراہ فیسٹیول میں شرکت کی۔ اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ بریانی فیسٹول کے انعقاد سے پاکستانی چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور افریقی ممالک میں چاول کی فروخت کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جاسکتی ہیں اس موقع پر مہمانوں دو طرفہ تجارت پر گفتگو کا موقع ملا۔

یورپ سے سے مزید