بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان اور بشریی بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملنے والی اے سی سہولت کی تردید کردی۔
علیمہ خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کوئی اے سی فراہم نہیں کیا گیا، بانیٔ پی ٹی آئی نے کوئی ڈیل نہیں کرنی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے نو مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو جب گرفتار کیا گیا اس وقت کی فوٹیجز نکالی جائیں۔
علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر ہمارے کیسز کا فیصلہ نہیں ہوتا تو سوالات اٹھیں گے۔