• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ کل سندھ اور بلوچستان کے درمیان میچ سے ہوگا۔
فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ کل سندھ اور بلوچستان کے درمیان میچ سے ہوگا۔

پنجاب نے بین الصوبائی ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ کے فیصلہ کن معرکے کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ کل سندھ اور بلوچستان کے درمیان میچ سے ہوگا۔

کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر جمعے کو 2 میچز کھیلے گئے، پہلے میچ میں پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 7 کے مقابلے میں 8 رنز سے تیسری اننگز میں شکست دی اور فائنل میں جگہ بنالی۔

پنجاب کی جانب سے ارم اور کرن نے 2، 2 رنز اسکور کیے، دوسرے سیشن میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونخوا نے سندھ کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچویں اننگز میں 9-10 سے زیر کر لیا۔

خیبر پختونخوا کی جانب سے نایاب نے 3، ناصرہ اور ایمن نے 2، 2 رنز اسکور کئے۔

سندھ کی جانب سے فراشا اور سنیتا نے 2، 2 جبکہ تلسی، ماہ نور، زینب، مقدس اور مرکلین نے ایک ایک رن اسکور کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید