گوادر (این این آئی)ہمسایہ ملک ایران نے گوادر سمیت مکران بھر کی بجلی بند کردی ،تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوگئیں،اس شدیدگرمی میں 15 لاکھ کے قریب آبادی شدید مشکل میں پڑگئی ہے۔شدید گرمی میں شہری پریشان، 132KV کی دونوں ٹرانسمیشن لائنوں سے فراہمی معطل ہے،کیسکو کےایک اعلامیہ کے مطابق ایران سے132kV کی دونوں ٹرانسمیشن لائنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے مکران کے تینوں اضلاع کےتمام گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی متاثر ہے جس میں مند، تْمپ، تْربت، ہوشاب، پنجگور، گوادر، گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ، گوادر ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادار انٹرنیشنل ایئر پورٹ ،پسنی، جیوانی اور اورماڑہ گرڈ اسٹیشنز شامل ہیں۔