• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جناح اسپتال کی لانڈری مشینیں بند، گندے کپڑوں کے ڈھیر لگ گئے

جناح اسپتال لاہور — فائل فوٹو
جناح اسپتال لاہور — فائل فوٹو

جناح اسپتال لاہور کی لانڈری مشینیں بند ہونے سے گندے اور استعمال شدہ کپڑوں کے ڈھیر لگ گئے۔

آپریشن تھیٹرز میں بھی مریضوں کے استعمال شدہ گاؤن، چادروں اور دیگر کپڑوں کے انبار لگ جانے کے بعد ڈسپوزیبل سامان منگوایا جانے لگا، بعض شعبے کپڑے دھو کر استعمال کرنے لگے۔

جناح اسپتال میں مریض ہاتھ سے دھلے گندے کپڑے پہننے پر مجبور ہیں جس سے نئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

جناح اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لانڈری کے لیے محکمۂ صحت سے جاری فنڈز ری ویمپنگ میں لگ گئے ہیں۔

وزیرِ صحت سلمان رفیق نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جناح اسپتال کی لانڈری مشینیں خراب ہونے کا پتہ چلنے کے بعد اس کو آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔

صحت سے مزید