• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک اور واٹس ایپ پر اسلحہ کی فروخت، 2 ملزمان کراچی سے گرفتار

جنگ فوٹوز
جنگ فوٹوز

سندھ پولیس کے انسدادِ دہشتگردی کے شعبہ کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران بین الصوبائی طور پر غیر قانونی خودکار اسلحہ پشاور سے کراچی و اندرونِ سندھ منتقل کرنے اور آن لائن فروخت کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

ملزمان کے قبضے میں سے ایک کلاشنکوف، 4 برسٹڈ ممنوعہ پستول اور 9 ایم ایم پستول برآمد کر لیے گئے۔

حکام کے مطابق ملزم محمد احمد اعوان نے فیس بک اور واٹس اپ کے ذریعے کلاشنکوف پسند کی اور رقم ایزی پیسہ کے زریعہ منتقل کی، ملزم محمد احمد درہ آدم پشاور کے اسلام شاہ کے لیے کام کرتا ہے۔

ملزم اسلحہ محمد احمد اعوان کے سپرد کر رہا تھا۔ 

ملزم زبیر احمد اعوان نے کلاشنکوف اور 130000 گولیاں بھی منگوائی تھیں اور شوقیہ Awan بھی کنندہ کروایا تھا۔

گرفتار ملزم محمد افضل اس سے قبل تھانہ ماڈل کالونی کراچی سے بھی اسلحہ کی اسمگلنگ میں گرفتار کیا جاچکا ہے اور عدالت سے ضمانت پر ہے۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید