• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار میں کس نے آنا ہے؟ فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے، محمود اچکزئی

تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اقتدار میں کس نے آنا ہے؟ یہ فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے۔

اسلام آباد میں اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ عوام کی رائے کا احترام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں ہزاروں ٹن افیون کاشت ہورہی ہے۔ فی ٹیوب ویل 2 لاکھ روپے وصول کر کے کہا جاتا ہے جو مرضی چاہے اگاؤ، یہ 2 لاکھ روپے کن لوگوں کا حصہ ہوتا ہے یہ نہیں بتانا چاہتا۔

ان کا کہناتھا کہ اقتدار میں کس نے آنا ہے؟ یہ فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید