• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین تعاون سے نئی شراکت داری قائم ہوگی‘ مسلم لیگ

کوئٹہ(پ ر ) مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کو اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی دونوں ممالک کیلئے اہمیت کا حامل ہے جس کے مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں ،زراعت، صنعت ،معدنیات ،انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر میں تعاون سے نئی شراکت داری قائم ہوگی انہوںنے پارٹی وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ چین سے زراعت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، پیشہ ورانہ تربیت ، گوادر پورٹ کی توسیع ،صنعت ،معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں نئی شراکت داری قائم ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوطی ہوگی ۔
کوئٹہ سے مزید