کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئی کمپنیوں کے اندراج کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دیدی ہے۔یہ تجویز پی ایس ایکس کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے ارسال کردہ سفارشات میں دی گئی ہے۔سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کے لیے ڈیویڈنڈ پر ٹیکس ریٹ کو معقول بنایا جائے۔اسی طرح شیئرز کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کو متناسب کیا جائے اور شیئرز پر سی جی ٹی غیر منقولہ پراپرٹی پر کیپٹل گین ٹیکس کے مطابق ہونا چاہئے۔