• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نیشنز کپ ہاکی، خسارے میں جانے کے بعد میچ میں واپسی، قومی کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری نمایاں

قومی ہاکی ٹیم ان دنوں نیشنز کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں حصہ لینے کے لئے ہالینڈ میں موجود ہے ، پاکستانی ٹیم نے اس ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی تھی جب یہ تحریر آپ کے سامنے ہوگی، لاسٹ فور کا نتیجہ سامنے آچکا ہوگا، نیشنز کپ کی فاتح ٹیم اگلی ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے لئے کوالیفائی کرے گی۔ 

نیشنز کپ اور اس سے قبل اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ میں قومی کھلاڑیوں میں جو خوبی دکھائی دی وہ اس کے گول کے خسارے میں جانے کے باوجود میچ میں واپسی ہے، فرانس کے خلاف چار گول ہونے کے باوجود قومی ٹیم نے نہ صرف برتری کا خاتمہ کیا بلکہ برتری بھی حاصل کرلی۔

اگر کچھ مسنگ نہیں ہوتی تو ٹیم میچ جیت جاتی، کینیڈا کے خلاف آٹھ گول سے فتح خوش آئند بات ہے، ملائیشیا کے خلاف بھی پاکستان نے اس کی سبقت کا خاتمہ کر کے میچ برابر کیا، یہ تبدیلی خوش آئند ہے امید ہے کہ اگر قومی ٹیم کو عالمی مقابلوں کے مواقع ملتے رہے تو جلد یہ ٹیم اپنی پوزیشن میں بہتری لانے میں کامیاب ہوجائے گی، اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ میں قومی ٹیم کی شان دار پر فار منس نے قومی کھیل میں نئی روح پھونک دی اور نئی جان ڈال دی۔ 

ملک بھر میں حکومتی اور عوامی سطح پر کھلاڑیوں کی پذیرائی کی گئی، وہ ایک نئی مثال ہے، اس حوصلہ افزائی نے ماضی کی یادوں کو تازہ کردیا، کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات ہوگئی،ایک ایونٹ کی پر فار منس نے قومی کھلاڑیوں کو لکھ پتی بنادیا، پنجاب حکومت نے تین کروڑ روپے ٹیم کو انعام دیا، وزیر اظم شہباز شریف نے فی کھلاڑی دس، دس لاکھ روپے کا انعام دیا، مئیر کراچی مرتضی وہاب نے ہر کھلاڑی کے لئے ایک، ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ 

وزیر اعظم نے فوری طور پر اداروں میں ہاکی ٹیموں کی بحالی کا حکم دیا، کھلاڑیوں کی سب سے زیادہ حوصلہ افزائی آر می چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں ہوئی، جن سے ملاقات کے بعد کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب سے امید ہے کہ ملک کے اہم ترین دفاعی ادارے قومی کھیل کی ترقی کے لئے اپنا اہم ترین کردار ادا کریں گے۔ 

قومی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا کہ اگر قومی ٹیم کو اسی طرح کی سہولتیں فراہم کی جاتی رہی تو بہت جلد ٹیم اولمپکس اور ورلڈ کپ میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بات بہت زیادہ اہم ہے کہ حکومت کی سطح پر جس انداز سے کھلاڑیوں کی پذیرائی کی گئی اس نے ہمارے عزم اور حوصلہ کو مظبوط بنایا،اداروں کی ٹیموں کی بحالی سے کھلاڑیوں کے معاشی حالات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی، اس وقت ٹیم کو یورپ ٹیموں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مقابلے کی ضروت ہے جس سے ہمیں اپنی خامیوں کا اندازہ ہوگا، اور ان کی مہارت کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔ 

اذلان شاہ مقابلے میں شریک ٹیمیں بھی آسان نہیں تھیں ان کے ساتھ مقابلے مشکل تھے، مگر ہماری ٹیم ردہم میں دکھائی دی، غیر ملکی کوچ کے آنے سے فائدہ ہوا ہے، ٹیم میں کچھ خامیاں ہیں جس پر آہستہ آہستہ قابو کرلیں گے۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید