• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف لندن میں بڑا احتجاجی مظاہرہ


غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

’قومی مارچ برائے غزہ‘ کے عنوان سے کیے گئے مظاہرے میں لندن سمیت دیگر شہروں سے ہزاروں افراد شریک ہوئے، مظاہرین نے رسل اسکوائر سے پارلیمنٹ اسکوائر تک مارچ کیا۔

شرکا نے برطانوی انتخابات میں اسرائیلی قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو ووٹ دینے کا عزم اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ برطانیہ غزہ میں جنگ روکنے کے لیے دباؤ ڈالے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکی جائے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے نام پر اب تک 38 ہزار فلسطینیوں کو شہید کرچکا، یہ قتل عام ہے۔ غزہ میں وحشیانہ بمباری سے 84 ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں جبکہ اسپتال تباہ ہوچکے ہیں۔

شرکا نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں اسرائیلی قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو ووٹ دیں گے، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، وہ عالمی عدالت انصاف کی بات سننے کو تیار نہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے دیرالبلح میں آج شدید بمباری کرتے ہوئے 80 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح کے اسپتال الاقصیٰ کے اطراف گولہ باری کی اور دیرالبلح میں نصیرات، المغازی اور البریج کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا۔

غزہ میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ کرکے ’لسٹ آف شیم‘ میں شامل کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید