• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر بی این پی ہرنائی اور 2 مغوی کان کن گھر پہنچ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع دکی سے 23 مارچ کو اغوا کیے گئے 2 کان کن گھر پہنچ گئے۔

پاکستان ورکرز فیڈریشن کے رہنما پیر محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ اغوا کاروں نے دونوں کان کنوں کو مچ کے پہاڑی علاقے میں چھوڑ دیا تھا جس کے بعد دونوں کان کن اہلخانہ کے پاس پشین پہنچ گئے ہیں۔

پیر محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو دکی سے 9 کان کنوں کو اغوا کیا گیا تھا، اغوا کیے گئے دیگر 7 کان کنوں کو یکم مئی کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں بی این پی ہرنائی کےصدر شبیر مری بھی گھر پہنچ گئے۔

ضلعی سیکریٹری اطلاعات ناصر ملازئی کے مطابق شبیر مری کو 14 مئی کو گھر جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا تھا۔

ناصر ملازئی کا کہنا ہے کہ شبیر مری کو ملزمان قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید