• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری، ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ ضروری ہوگا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے۔ 

کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کوئی بھی کھالیں جمع نہیں کرسکتا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ صرف رجسٹرڈ ادارے ہی کھالیں جمع کریں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے یا بینرز لگانے پر پابندی ہوگی۔ گاڑیوں پر پارٹی پرچم یا لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کر کے کھالیں جمع کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کھالیں جمع کرتے وقت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ساتھ رکھنا ضروری ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ 

نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق 10سے 12ذی الحج تک صوبےمیں اسلحہ لے کر چلنے کے احکامات معطل رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید