کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان سے پکنک پر گئے 10 افراد کو اغواء کر لیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق 10 افراد کے اغواء کی اطلاعات ہیں، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق شعبان کے علاقے سے پکنک پر گئے 14 افراد کو اغواء کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ 4 مغویوں کو بعد میں چھوڑ دیا گیا جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔