• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں امریکی یونیورسٹی کے 4 اساتذہ پر چاقو حملہ

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

چین کے ایک پارک میں نامعلوم حملہ آور نے چاقو سے حملہ کر کے امریکی یونیورسٹی کے 4 اساتذہ کو زخمی کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ پیر کو دن کے وقت پیش آیا جس کے بعد چاروں اساتذہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہ اساتذہ ایک مندر میں جارہے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اساتذہ ایک شراکت داری کے تحت چین کی یونیورسٹی میں پڑھا رہے تھے، واقعے کے وقت ایک مقامی ٹیچر بھی ان کے ساتھ تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی تصویر کچھ ہی دیر میں انٹرنیٹ پر آنا شروع ہوگئی تھیں تاہم انہیں فوراً ہی ہٹادیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے تاہم مزید تفصیلات نہیں دی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید