• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایک اور انسان کے برڈ فلو سے متاثر ہونے کی تصدیق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں ایک اور انسان کے برڈ فلو سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی۔

ڈبلیو ایچ او نے اپنے بیان میں کہا کہ برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کا کیس بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پیش آیا جہاں ایک چار سالہ بچے میں H9N2 وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق مریض کو فروری میں مسلسل شدید سانس کے مسائل، تیز بخار اور پیٹ میں درد کی وجہ سے مقامی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کروایا گیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او حکام کا کہنا ہے کہ تین ماہ بعد بچے میں برڈ فلو کی تشخیص کے بعد اس کا علاج ہوا، صحتیابی کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مریض گھر اور اپنے گرد و نواح میں پولٹری فارم کے قریب رہ رہا تھا، اس حوالے سے بچے کے خاندان کا کوئی فرد ڈاکٹرز کو بہتر طریقے سے علامات کا نہیں بتا سکا۔

واضح رہے کہ بھارت میں H9N2 برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کا یہ دوسرا کیس ہے، اس سے قبل 2019 میں ایک شخص متاثر ہوا تھا۔

صحت سے مزید