• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کانٹینٹ کرئیٹر کا انڈین ڈراموں کا پاکستانی ڈراموں سے موازنہ: دلچسپ ویڈیو وائرل

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

مضبوط کہانیوں، جذباتی ڈائیلاگز، خوبصورت فنکاروں، جملوں کی باقاعدہ ادائیگی اور سریلے گانوں پر مبنی پاکستانی ڈرامے دنیا کے کس کونے میں پسند نہیں کیے جاتے، پاکستانی ڈراموں کو ناصرف اندرونِ ملک بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی انتہائی شوق سے دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔

یہ ڈرامے دوسرے ملکوں میں متعدد بار ایکس پر ٹرینڈ کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتی معروف شخصیات بھی اس بات کا کئی بار اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ پاکستانی ڈراموں کی دلدادہ ہیں۔

اب بھارتی یوٹیوبر و کانٹینٹ کرئیٹر شیبانی بیدی نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف پر ویڈیو بنائی ہے۔

ویڈیو میں شیبانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے اُن کی زندگی ہیں، انہوں نے اپنی ویڈیو میں فواد خان اور پاکستانی اداکاراؤں کی صاف جِلد کی بھی خوب تعریف کی ہے۔


شیبانی کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ جس نے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ نہیں دیکھا اُس کے ساتھ میری زندگی کبھی گلزار نہیں ہوسکتی۔

ویڈیو کرئیٹر شیبانی نے پاکستانی ڈراموں میں بولی جانے والی زبان اردو پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کے جملے سن سن کر میری اردو بہت بہتر ہو گئی ہے۔

شیبانی نے اپنی ویڈیو میں دونوں ممالک کے ڈراموں کا موازنہ بھی کیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے 16 سے  30 اقساط میں ختم ہو جاتے ہیں اور ان کی کہانی بھی مضبوط ہوتی ہے جبکہ بھارتی ڈرامے دُکھ کی طرح ہیں جو کبھی ختم  ہی نہیں ہوتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید