• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ہدف 12 ہزار 970 ارب مقرر

وفاقی حکومت نے بجٹ 2024ء میں ٹیکس ریونیو کا ٹارگٹ 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر کردیا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ نئے مالی سال کےلیے نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 4 ہزار 845 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق سکوک بانڈ، پی آئی بی اور ٹی بلز سے 5 ہزار 142 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق نجکاری سے 30 ارب روپے حاصل ہونے کا ہدف ہے جبکہ ٹیکس ریونیو کا ٹارگٹ 12 ہزار 970 ارب مقرر کیا گیا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق اگلے سال کے لیے براہ راست ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 512 ارب، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ہزار 454 ارب 6 کروڑ روپے مقرر کیا گیا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال کےلیے کیپٹیل ویلیو ٹیکس 5 ارب روپے اضافے سے 15ارب 66 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق ان ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 7 ہزار 458 ارب جبکہ کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 1 ہزار 591 ارب روپے کا ہدف مقرر ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق سیلز ٹیکس کی مد میں 4 ہزار 919 ارب جبکہ ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 948 ارب روپے حاصل ہونے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید