کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ محمد اسما عیل نے کہا ہے کہ پا کستان اور افغانستان نے اعلیٰ سطح پر فیصلہ کیا ہے کہ 15جون2024ء کے بعد ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکو منٹس(TAD) کی اجا زت نا مہ کے بغیر دو طرفہ تجا رت کے کسی بھی ما ل بر دار گاڑی کو پاکستان اور افغانستان میں آمد و رفت کی اجازت نہیں ہو گی اس لئے ٹرانسپورٹ کمپنیاں فو ری طو ر پر ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکو منٹس(TAD) کیلئے رجسٹریشن کروالیں ، ایکسپورٹ اور امپورٹ سے وابستہ افراد (TAD)اجا زت نا مہ نہ رکھنے والی گاڑیوں میں سامان کے نقل و حمل سے اجتنا ب کریں تا کہ انہیں نقصان اور پریشانی نہ ہو ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بدھ کو کو ئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران و ممبرا ن کے ساتھ ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکو منٹس(TAD)سے متعلق آ گا ہی سیشن کے دوران کیا۔ اس موقع پر افغانستان قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی ڈاکٹر عبدالحنان ہمت بھی مو جو د تھے۔ چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی عبداللہ اچکزئی ، سنیئر نا ئب صدر حاجی آ غا گل خلجی اور نا ئب صدر سید عبدالاحد آ غا و دیگر نے پا کستان اور افغانستان کے حکام کی جا نب سے دوطرفہ تجا رت کے لئے ٹیمپریری ایڈمیشن ڈاکو منٹس(TAD) کے فیصلے کو سراہا اور اسے دوطرفہ تجا رت کے لئے نیک شگو ن قرار دیا انہوں نے اجا زت نا مہ کے لئے فی گاڑی سو ڈالر فیس کو چھو ٹی گاڑیوں کے لئے کم کر نے اور دونوں مما لک میں گاڑیوں کے وزن با رے معلوما ت دینے کی بھی استدعا کی اور کہا کہ گاڑیوں کی ٹرانزٹ ٹریڈ ڈائریکٹریٹ اور افغان قونصلیٹ میں رجسٹریشن کے لئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پل کا کردار ادا کر سکتی ہے۔