• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعرہ: ثروت سلیم

صفحات: 120، قیمت: 1800روپے

ناشر: قلم فاؤنڈیشن انٹر نیشنل، یثرب کالونی، والٹن روڈ، لاہور کینٹ۔

فون نمبر: 0515101 - 0300

ہمارے سامنے ثروت سلیم کا اوّلین شعری مجموعہ ہے، اگرچہ وہ زمانۂ طالبِ علمی سے شاعری کررہی ہیں، لیکن جب اُنہیں ادبی حلقوں سے پذیرائی ملی، تو اُنہوں نے محسوس کیا کہ اب مجموعۂ کلام منظرِ عام پر آجانا چاہیے، اِس سے بھی اُن کی دانش مندی کا پتا لگتا ہے۔ 

زیرِ نظر کتاب میں اُن کی ایک حمد، ایک نعت، 56غزلیں اور26نظمیں شامل ہیں۔ پروفیسر خواجہ محمّد زکریا، علّامہ عبدالستار عاصم، ڈاکٹر محمّد کامران، محمّد فخرالحق نوری اور نسیم شیخ کی آراء سے بھی اِس کتاب کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

عبدالستار عاصم کی رائے ہے کہ ’’ثروت سیلم کا شعری مجموعہ’’ رقصِ حیات‘‘ نوجوان نسل کے لیے ایک خُوب صُورت تحفہ ہے، ان کے احساسات کی تشکیل کا عمل، ان کی شاعری میں تازگی کے دریچے کھولتا ہے اور ماحول کو خُوش بُو سے معطّر بھی کرتا ہے۔‘‘عبدالستار عاصم ایک اچھے پبلشر ہی نہیں، صاحبِ بصیرت قلم کار بھی ہیں، اُنہوں نے ثروت سلیم کی شاعری پر جن خیالات کا اظہار کیا ہے، بلاشبہ وہ اہم، قابلِ قدر ہیں۔ 

ثروت سلیم بنیادی طور پر غزل کی شاعرہ ہیں، لیکن اُنہوں نے اِس کتاب میں نظموں کے ساتھ بھی انصاف کیا ہے۔ بقول ڈاکٹر محمّد کامران’’ ثروت سلیم کا یہ مجموعۂ کلام وقت کے دائروی تصوّر کے ساتھ ساتھ فرد کے داخلی طرزِ احساس سے وابستہ رنگوں، خُوش بُوئوں اور نارسائیوں کی داستان ہے۔‘‘