وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب کی آج پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل صحافیوں نے احتجاج کیا۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں بھاری اضافے کے خلاف صحافیوں نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔
صحافیوں نے وزیرِخزانہ کی پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل ٹوکن احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں تنخواہیں نہیں بڑھتیں، البتہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین پر بھاری ٹیکس لگائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے آئندہ مالی سال 25-2024ء کا بجٹ پیش کیا تھا۔
آج وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔