• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے 38 کھرب کا اضافی بجٹ پیش کیا: شیخ رشید

شیخ رشید—فائل فوٹو
شیخ رشید—فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے 38 کھرب کا اضافی بجٹ پیش کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ غریب پہلے سے مرا ہوا تھا، اسے مزید مشکل میں ڈال دیا گیا، اس بجٹ کو غریب دشمن بجٹ سمجھتا ہوں، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھ پر ابھی 19 کیسز باقی ہیں، شہبازِ گل نے میرے کیس میں مدد کی، اس کے بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے لوگوں کو گرفتار کرنے سے صورتِ حال اور خراب ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سمجھتا ہوں کہ ایک دو مہینے تک غریب مزید مشکل میں چلا جائے گا، پیپلز پارٹی کا امتحان ہے کہ وہ کیا کردار ادا کرتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ووٹ نہیں دیتی تو حکومت کے ساتھ عوام کی ساری ہمدردیاں ختم ہو جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید