اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ جون کے پہلے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 16 کروڑ 80 لاکھ کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق 7 جون کو ختم ہونے والے ہفتے تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 62 لاکھ ڈالر کم ہوکر 9 ارب 10 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 28 کرورڑ 5 لاکھ ڈالر رہے۔