• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90 سالہ امریکی شہری کو اسکول چھوڑنے کے 73 سال بعد ڈپلومہ مل گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک 90 سالہ معمر شخص کو اعزازی ہائی اسکول ڈپلومہ مل گیا۔ 

مذکورہ بالا شخص جسکا نام باب بون ہومی بتایا جاتا ہے وہ اسکول چھوڑ کر 1950 کے عشرے میں کوریا کی جنگ میں شمولیت کے لیے چلے گئے تھے، تاہم اب اسے 90 برس کی عمر میں اعزازی ڈپلومہ جاری کیا گیا ہے۔ 

پورٹیج پبلک اسلکولز نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا کہ  باب بون ہومی کو اعزازی ہائی اسکول ڈپلومہ پورٹیج سینٹرل ہائی اسکول سے جاری کیا گیا ہے یہ وہی اسکول ہے جہاں انھوں نے 1951 میں ملٹری میں جانے سے قبل کلاسیں اٹینڈ کی تھیں۔ 

اس موقع پر مسٹر بون ہومی نے کہا کہ انھوں نے اکثر سوچا کہ اسکول واپس جاؤں لیکن ان ماہ و سال کے دوران انکی ساری توجہ ایک پیپر مل میں اپنے 40 سالہ کیریئر اور اپنے چار بچوں کو پالنے پر لگی رہی۔

انکے مطابق زندگی یونہی اپنے ڈگر پر چلتی رہی کہ ایک دن ناشتے کے دوران انکی بہو نے ان سے پوچھا کہ موت سے قبل انکی کیا خواہش ہے؟ 

جس پر مسٹر بون ہومی نے کہا کہ وہ گریجویشن کرنا اور اپنے کالج جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ 

انکی بات سن کر بہو نے اس امید پر پورٹیج پبلک اسلکولز سے رابطہ کیا کہ انکی یہ شاید خواہش پوری ہوجائے اور ایسا ہی ہوا، اسکول انتظامیہ نے گزشتہ روز انھیں یہ ڈپلومہ جاری کیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید